سی آر پی ایف کی گشتی ٹیم کو اڑانے کی نکسلیوں کی سازش ناکام ، سیکورٹی فورس نے آئی ای ڈی کوبنایا ناکارہ

تاثیر 13  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

اورنگ آباد، 13اپریل: بہار کے اورنگ آباد میں سی آر پی ایف اور مدن پور تھانہ کی 47ویں بٹالین نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نکسلیوں کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ مشترکہ ا?پریشن کے تحت مدن پور تھانہ علاقے میں پچروکھیا ایف او بی کے ڈوبھا پہاڑی پر پوائنٹ نمبر چار سے پریشر آی ای ڈی برآمد کیا گیا۔
سیکورٹی فورس نے برآمد ہونے والے بارودی مواد کو فوری طور پر ناکارہ بنا کر موقع پر ہی تباہ کردیا۔ اورنگ آباد کے ایس پی امبریش راہل کی ہدایت پر چلائی جارہی اس مہم کی قیادت اسسٹنٹ کمانڈنٹ دھرمیندر کمار کررہے تھے۔ایس ڈی پی او امیت کمار نے بتایا کہ اب تک 90 سے 95 آئی ای ڈی برآمد کر کے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ یہ سب پچروکھیا کے جنگلات سے ملے ہیں۔ نکسلی خودکش حملوں میں پریشر ا?ئی ای ڈی کا استعمال کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں اور مویشیوں کو بھی کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مشترکہ آپریشن سے نکسلیوں کے حوصلے ٹوٹ رہے ہیں۔ ا?پریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پورا علاقہ آئی ای ڈی سے پاک نہیں ہو جاتاہے۔