عمرہ وعازمینِ حج کے لیے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ

تاثیر 4  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ریاض،04اپریل:وزارت حج وعمرہ نے زائرین حرمین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری کی ہے۔ رہنما ضوابط وزارت کی ویب سائیڈ صوتی صورت میں بھی موجود ہیں جہیں ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔سبق نیوز کے مطابق وزارتِ حج وعمرہ نے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی رہنمائی کے لیے اردو، انگلش ، عربی، ترکیہ، فرانسی ، فارسی، ازبکی ، انڈونیشی اوردیگر زبانوں میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔گائیڈ میں مختلف موضوعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں جن میں سائبرسیکیورٹی کے حوالیسے آگاہی ، قانونی و انتظامی امور ، مالیاتی معاملات (بینکنگ ) اور صحت کے امور کے بارے میں اہم معلومات موجود ہیں جن سے زائرین بہتر طورپر مستفیض ہوسکتے ہیں۔