دبئی کے ولی عہد بھارت کا دورہ کریں گے

تاثیر 6  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 7 اپریل: دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد المکتوم 8-9 اپریل کو ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ یہ دبئی کے ولی عہد کے طور پر ہندوستان کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ ان کے ہمراہ متعدد وزراء￿ ، اعلیٰ سرکاری افسران اور ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی ہوگا۔
وزارت خارجہ کے مطابق 8 اپریل کو وزیراعظم ولی عہد کے لیے ظہرانے کی میزبانی کریں گے۔ ولی عہد وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ولی عہد ممبئی بھی جائیں گے۔ دورے کے دوران، وہ دونوں اطراف کے اہم کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک کاروباری گول میز میں شرکت کریں گے۔ یہ بات چیت روایتی اور مستقبل کے شعبوں میں ہندوستان-یو اے ای اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط کرے گی۔