دن بہ دن گرتی جارہی ہےفلم سکندر کی کمائی

تاثیر 5  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 5 اپریل :اس وقت سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ خبروں میں ہے اور اس بحث کی وجہ شائقین کا ردعمل ہے۔ فلم ‘ سکندر’ کی ریلیز سے قبل کئی دلائل دیے گئے۔ سلمان خان کی یہ فلم ریلیز کے چار دنوں میں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لے گی، یہ 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی۔ لیکن ‘ سکندر’ کے ریلیز ہوتے ہی اس کی تصویر واضح ہونے لگی ہے۔ فلم ‘ سکندر’ کو شائقین کی جانب سے متوقع ردعمل نہیں مل رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ‘ سکندر’ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘چھاوا’ کی طرح بڑا کلیکشن کرنے میں ناکام رہی ہے۔اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘ سکندر’ عید کے موقع پر 30 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ 200 کروڑ کے بجٹ سے بنی یہ فلم باکس آفس پر پہلے دن بھی اتنی کمائی نہیں کر سکی جتنی وہ چاہتی تھی۔ ’سکندر‘ کی کمائی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمی دیکھی جارہی ہے۔ فلم نے پہلے دن 26 کروڑ روپے، دوسرے دن 29 کروڑ روپے اور تیسرے دن 19.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس کا کاروبار چوتھے دن 9.75 کروڑ روپے اور پانچویں دن مزید 6 کروڑ روپے تک گر گیا۔ اب فلم کی چھٹے دن کی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق ‘سکندر’ نے چھٹے دن تقریباً 3.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔