ارریہ سمیت نو بلاکوں میں عید سعید عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔

تاثیر 2  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ارریہ:-  ( مشتاق احمد صدیقی ) ارریہ ضلع ہیڈکوارٹر سمیت تمام نو بلاکوں ارریہ صدر ، جوکی ہاٹ، سکٹی، پلاسی، کرسا کانٹا، رانی گنج، فاربس گنج، نرپت گنج اور بھرگاما میں عقیدت مندوں عید سعید کا تہوار پورے عقیدت واحترام کے ساتھ منایا، عید کے دن صبح سویرے ہی سے خوشی ومسرت کا ماحول تھا۔ سب سے زیادہ بچوں میں جوش وخروش اور عید منانے کی خوشیاں اور چہل پہل دیکھی گئی۔ نمازِ فجر کے بعد سے ہی لوگ عید کی تیاریوں میں مشغول دکھے۔ ضلع ہیڈکوارٹر سمیت تمام نو بلاکوں اور تمام پنچایتوں کی عید گاہوں اور جامع مسجدوں میں لوگ اور خاص کر چھوٹے چھوٹے بچوں نے نئے اور رنگ برنگے ملبوسات پہن کردو گانے کی نماز پورے عقیدت واحترام کے ساتھ ادا کیی، نماز عید اور خطبے کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو مصافحہ کرتے ہوئے عید سعید کی مبارکباد پیش کیں اور تہنیتوں کا اظہار کیا جبکہ بچے اور بچیاں مختلف اقسام کے کھلونے اور آئس کریم وغیرہ کی خریداری کتے ہویے نظر آئے ارریہ ہیڈکوارٹر میں مرکزی جامع مسجد میں مولانا آفتاب مظاہری، یتیم خانہ جامع مسجد میں مولانا اکبر صادق ندوی سکٹی عید گاہ میں مولانا عبد المنان نعمانی اور ترکیلی بیر گاچھی کی عید گاہ میں مفتی محمّد اطہر القاسمی نے عید الفطر کی نماز پڑھائی جبکہ نو بلاکوں سمیت تمام پنچایتوں کی عید گاہوں میں پورے امن و امان اور شانتی کے ساتھ ادا کی گئی۔ تمام عید گاہوں میں ضلع انتظامیہم،  پولس انتظامیہ اور مختلف تھانوں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے، نمازِ عید الفطر کے بعد لوگوں منتظر برادران وطن کو عید سعید کی مبارکباد دیں اور گنگا جمنی تہذیب کی عمدہ مثالیں پیش کیں۔ اللہ تعالٰی کا بے انتہا کرم رہا کہ ضلع ہیڈکوارٹر سمیت تمام نو بلاکوں میں کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس عبد الفطر کے موقع پر ارریہ بلاک ہیڈکوارٹر میں واقع تاریخی عید گاہ رجوکھر کی عید گاہ میں مولانا مفتی محمّد انعام الباری قاسمی ناظم مدرسہ تنظیم المسلمین رجوکھر نے ایک جم غفیر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ شب عید الفطر کا نام شب جائزہ اور  انعام کی رات رکھا گیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث مروی ہے کہ حضور نے فرمایا جب عید الفطر کا دن ہوتا ہے اور لوگ عید گاہ کی طرف جاتے ہیں تو حق تعالیٰ ان پر توجہ فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے اے میرے بندو ! تم نے میرے لئے روزے رکھے ، میرے لئے نمازیں پڑھیں اب تم اپنے گھروں کو اس حال میں جاؤ کہ تم بخش دیے گئے ہو۔ تو اب سوچیے ایک مسلمان کے لئے اس بڑھ کر مسرت و شادمانی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ روزے رکھنے کا پورا اجر عطا فرمائے،رب کریم مسلمانوں کے گناہوں کو بخش دے، بخشش کا پروانہ عطا فرمائے۔مسلمانون کے لیے سب سے بڑی نعمت تو یہی ہے کہ رب خود فرمائے کہ اے میرے بندو ! جاؤ تمھاری بخشش ہوگئی‌, مسلمانوں  کے لیے آسمان سے کوئی خوان نعمت نہیں اترا بلکہ اللہ کی طرف بخشش کا مژدہء جانفزا آیا۔ آپ نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے لیے کوئی مادیت پسند چیز نہیں آئی، بلکہ روحانی سکون کا سامان نعمت لازوال بن کر آیا ۔کسی اور امت کے لیے خوان نعمت ایک بار آیا یا چند بار آیا ہوگا ، لیکن امت محمدی کے لیے شب جائزہ اور عید سعید کا دن ہر سال آتا ہے آخر آپ نے سیاہ وقف بل پر دعائیہ جملے کہتے ہوئے کہا کہ یا پروردگار ہمیں دین کے ساتھ ساتھ وقف کی جائیداد کی حفاظت کی توفیق نصیب فرما! اے اللہ ہمارے اوقاف کی حفاظت فرما دیجئے اے اللہ ہمارے اوپر حالات ائے ہوئے ہیں اس لیے اپ سے درخواست کرتے ہیں یہ حالات بدل دیجئے اے اللہ ہمیں ہمت اور طاقت دیجئے تاکہ ہم اپنے ایمان اور اوقاف کی حفاظت کر سکیں!  جبکہ سکٹی کی عید گاہ میں مولانا عبد المنان نے فرمایا کہ رب کائنات کے بہت سے انعامات میں سے عید کا دن بھی ایک نعمت ہے، اس لئے دنیا کے تمام مسلمان روزہ کی تکمیل کی خوشی میں عید کے دن ہم عمدہ اور اچھے لباس پہنیں ، عطر سے خود کو معطر کریں ، عید گاہ میں دو رکعت نماز پڑھیں، خطبہ سنیں، نماز سے فارغ ہونے کے بعد  ایک دوسرے سے مصافحہ ، ایک دوسرے کو تہنیتیں پیش کریں تاکہ عید مبارک کے کلمے سے فضا گونج اٹھے ۔ نماز سے فارغ ہوکر  اجتماعی طور پر دعا مانگیں ، خاص طور پر ملک عزیز میں امن کی بحالی اور پوری دنیا میں مسلم قوم کے جان و مال و ایمان کی حفاظت کے لئے اپنے رب سے دعا کریں ۔خاص طور پر ان مواقع پر اللہ کسی دعا اور کسی حاجت کو رد نہیں فرماتا۔ ان شا ء اللہ آپ اپنے گھروں کو مغفور ہوکر لوٹین گے اور خود کو بامراد اور کامیاب و کامران پائین گے اور جوکی ہاٹ بلاک کی ترکیلی عید گاہ میں مفتی محمّد اطہر القاسمی نائب صدر جمعیت علماء بہار نے جہاں ایک طرف عید سعید کاپیغام سے مجمع کو مستفیض فرمایا وہیں دوسری طرف آپ نے بھی فرقہ پرست لوگوں کی جانب سے زبردستی سیاہ بل اوقاف بل پر بولتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے حوالے سے مسلم لیڈرشپ کی ذمےدارای ہے کہ وہ ملت کے مفاد کے لئے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لیں !