تاثیر 2 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مہاراج گنج ہلاک میں نمازِ عیدالفطر عید گاہ اور مساجد میں پُر سکون اور خوش گوار ماحول میں ادا کی گئی جیسا کے امن کمیٹی کے اجلاس میں عید گاہ انتظامیہ اور مسجد کے متولی اور مسجدِ کمیٹی کے ممبران نے نماز ادا کرنے کے لئے جو وقت دیئے تھے اُس پر عمل کرتے ہوئے نماز دھن چھو ہاں مسجد میں 9 بجے مہاراج گنج نئی مسجد میں 8 بجے مہاراج گنج شاہی جامع مسجد میں 8:30 منٹ نوتن مسجد میں 8 بجے گو ر روضہ عید گاہ میں 8:30 بجے تو تھا مسجد میں 8۔ بجے بہاؤ چھپرا مسجد میں 8 بجے پک والیہ مسجد میں 8:30 بجے رُکن دین پور مسجد میں 8:30 بجے بھکھا باندھ عید گاہ میں 8:30 بجے سن ورثا مسجد میں 8:30 بجے سن ورثا عید گاہ میں 8:30 بجے نماز عیدالفطر اخلاق و محبت کے ساتھ ادا کی گئی انتظامیہ مستعد دیکھی گئی اسکے لئے 22 میجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی تھی مہا راج گنج ایس ڈی ایم انيل کمار اور ایس ڈی پی او راکیش کمار رنجن سے مو صول اطلاعات کے مطابق ہلاک مہا راج گنج اور دیگر سبھی بلاک لکڑی نبی گنج بسنت پور بھگوان پور دوروں دا میں میجسٹریٹ اور پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر رہنما اور بازار کمیٹی ضلع صدر راج کشور گپتا نے بھی قریب نصف درجن مساجد میں جاکر نمازیوں سے گلے ملکر حالات کا جائزہ لئے اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کئے گپتا نے بتایا کے سبھی لوگ خوش تھے اور خُوشی کا اظہار کر رہے تھے وے لوگ بھی مجھے نظریہ سیاسی ہو یا غیر سیاسی آپنا دعا اور مبا رک باد دے رھے تھے مہاراج گنج ہلاک میں نمازِ عید الفطر آپسی بھائی چارگی خوش گوار ماحول میں گنگ و جمن تہذیب کو بر قرار ھے کا منظر دیکھنے کو مل رہا تھا