تاثیر 9 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 9 اپریل:اْدھمپور ضلع کے رام نگر تھانہ حدود میں واقع جوفر گاؤں میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے رابطہ قائم کیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق 2 سے 3 دہشت گردوں کے محصور ہونے کا خدشہ ہے۔ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔