تاثیر 28 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے بھراٹھی کنور پٹی این ایچ 27 سڑک پر اتوار کی دیر شب مظفر پور کی جانب سے دربھنگہ جا رہے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی جسکے سبب ٹرک دھو دھو کر جل گیا بتایا جاتا ہے کہ راجستھان نمبر ٹرک میں سرسو تیل کا ٹینا لدا تھا دو بجے رات میں انجن میں ٹیکنیکی خرابی کے بعد لگی آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی آگ کے تیز شعلوں کے درمیان کیبن سے کود کر ٹرک کا ڈرائیور و اسسٹنٹ ڈرائیور نے اپنی جان بچائی واقعہ کی اطلاع پر سمری تھانہ کی گشتی گاڑی فائر بریگیڈ گاڑی کے ساتھ ٹرک کے قریب پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ کے تیز شعلوں کی وجہ سے ٹرک کا زیادہ تر حصہ جل کر راکھ ہو گیا جب کہ اگلے حصے کیبن و ڈیزل ٹینک سے سوموار دوپہر دو بجے تک دھواں نکل رہا تھا راہگیر بھی رک رک کر واقعہ کی جانکاری لے رہے تھے مقامی لوگوں میں یہ بھی چرچا تھا کہ اتوار کی شب آندھی، بارش، ژالہ باری کے درمیان ٹرک پر بجلی گرنے سے آگ لگی ہوگی این ایچ سڑک پر گرے تیل سے سرسو تیل کی بدبو آرہی تھی ٹرک کا ڈرائیور اور خلاسی موقع سے فرار ہو کر تھانہ تک نہیں پہنچنے کی وجہ سے آگ لگنے کا صحیح پتہ نہیں چل سکا تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ رات کے دو بجے ٹرک کے جلنے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے دیکھا کہ ٹرک دھو دھو کر جل رہا ہے فائر بریگیڈ کی گاڑی سے پانی ڈال کر آگ کے تیز شعلوں کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی موقع پر ٹرک کا ڈرائیور و خلاسی موجود نہیں تھا ابھی تک کوئی اطلاع بھی نہیں دی گئی ہے کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ انشورینس کلیم کے لیے بھی اس طرح کی سازش رچی جاتی ہے