تاثیر 20 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
انعامی مقابلے کے فاتحین انعامات سے سرفراز۔
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) گزشتہ کل بہار فائر ڈپارٹمنٹ کی ہدایت پر ارریہ فائر محمکہ کے زیرِ اہتمام “فائر سروسیز مہم ہفتہ ضلع کا معروف و مشہور اور سی بی ایس ای سے افیلیٹیڈ تعلیمی وتربیتی ادارہ السبیل اکیڈمی قومی شاہراہ 27 کے ابوالحسن کمپلیکس میں 14 اپریل سے 20 اپریل تک “فائر سروسیز مہم ہفتہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ کل اختتامی پروگرام کے تحت پینٹنگ اور مضمون نویسی کے انعامی مقابلے مذکورہ اسکول میں ہوا۔ اس سے قبل بچوں اور اسکول فیملی کے سامنے ارریہ فائر محمکہ کی جانب سے ان کے عملہ کی جانب سے بتایا گیاکہ آگ لگنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے اور فائر سروس ویک ( ہفتہ ) کیوں منایا جاتا ہے اس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اس کی تاریخ بتائی گئی اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔ مذکورہ انعامی مقابلے میں کلاس 3 سے 9 تک کے بچوں نے حصہ لیا اور اپنا تعلیمی مظاہرہ بحسن وخوبی انجام دیا، ان مقابلوں میں جن بچوں اور بچیوں نے اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کیا اور انعامات کے مستحق بنے ان میں پینٹنگ مقابلہ میں نثار احمد، شعبان عالم، شباب انور کے نام جبکہ مضمون نویسی کے مقابلے میں افضل حسین، نواز، شاداب عالم، عبدالقادر، عدنان علی، گلویز عالم کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر مسز سیما بھارتی (ٹریننگ ڈسٹرکٹ فائر آفیسر)، مسٹر دھنیش کمار یادو (سب ڈویژنل فائر آفیسر)، چیف فائر آفیسر مسٹر وکیل عالم، فائر مین مسٹر ونے کمار پانڈے، مسٹر دھرمیندر کمار، ورشا رانی، دیپک کمار اور دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے ڈائریکٹر مسٹر نوید حسن، پرنسپل فہیم احمد، نائب پرنسپل مشتاق احمد صدیقی اور اساتذۂ کرام میں فاروق اعظم، رضا الحق، ارمان سرور، ابو صادق، نجمی خان سمیت طلبہ اور طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔