تاثیر 17 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پاٹن، 17 اپریل :ضلع کے سمی رادھن پور ہائی وے پر ایک خوفناک سڑک حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ مقامی پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ بتایا گیا کہ پانچ لوگ ہمت نگر سے ایک آٹو رکشا میں ماتا کی مڑھی کی طرف جارہے تھے۔ اس دوران گجرات اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (روڈ ویز) کی ایک بس نے آٹو رکشا کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ آٹو رکشہ کے ٹکڑے ہو گئے۔ اس حادثے میں رکشہ میں سوار پانچوں افراد کی موت ہو گئی۔ تفصیلی خبر کا انتظار ہے۔