تاثیر 28 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 اپریل : دہلی ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے سابق چیئرمین اوما سلام کو تین دن کی حراستی پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، وہ اپنی بیٹی کی موت کے ایک سال بعد منعقد ہونے والی دعائیہ میٹنگ میں شرکت کے لیے کیرالہ میں اپنے آبائی شہر جائیں گے۔ یہ حکم جسٹس رویندرا ڈوڈیجا کی بنچ نے دیا۔
عدالت نے کہا کہ سلام کو اپنے آبائی شہر جانے اور اپنی سکیورٹی کے لیے آنے والے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔ سماعت کے دوران این آئی اے نے اوما سلام کی 15 دن کی حراستی پیرول کی مانگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلام کی بیٹی کا ایک سال قبل انتقال ہو گیا تھا اس لیے سلام کو ایک دن کے لیے ان کے آبائی شہر جانے کی اجازت دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن 15 دن کی حراستی پیرول ممکن نہیں ہے۔