تاثیر 5 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 5 اپریل:منی پور پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں چار باغیوں کو گرفتار کیا۔ منی پور پولیس کے سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ پٹسوئی پارٹ IV، امپھال ویسٹ سے لیتونجم دلیپ سنگھ (47) کے اغوا کی اطلاع کی بنیاد پر نمبول فوائسنگ علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی اور یو این ایل ایف (پی) کے دو کیڈروں یعنی کھنڈرکپم راکیش سنگھ عرف تھوبا (30) اور چارلس (52) کو گرفتار کیا گیا۔ مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اغوا میں استعمال ہونے والی سفید بولیرو، تین موبائل فون، 4500 روپے نقدی اور ووٹر شناختی کارڈ برآمد ہوا۔