گورنر-وزیر اعلیٰ نے امبیڈکر کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر 14  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 14 اپریل :بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو? امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ ہائی کورٹ کے قریب منعقدہ ریاستی تقریب میں آنجہانی ڈاکٹر بھیم راو? امبیڈکر کے مجسمہ پرگلپوشی کر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو، دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار، دیہی تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، اطلاعات و تعلقات عامہ کے وزیر مہیشور ہزاری، چھوٹی آبی وسائل کے وزیر سنتوش کمار سمن، وزیر رتنیش سدا، ایم پی روی شنکر پرساد، ایم ایل اے سنجیو چورسیہ، قانون ساز کونسلر سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، دیگر عوامی نمائندوں، معززین، سماجی اور سیاسی کارکنوں نے بھی بابا صاحب بھیم راو? امبیڈکر کے مجسمہ پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فنکاروں کی جانب سے آرتی پوجا، بھجن اور حب الوطنی کے گیتوں کے پروگرام پیش کیے گئے۔