تاثیر 13 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 13/ اپریل (پریس ریلیز) بنگالی نئے سال پہلا بیساکھ کے رنگ و جذبات سے بھرپور ایک عظیم الشان ثقافتی تقریب میں، آئی ٹی سی سن رائز اسپائسیز نے بنگالی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہوئچوئی کے ساتھ مل کر “سواد کھون” پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ دو روزہ میلہ بنگالی تہذیب، روایات، ذائقوں اور یادوں کا جشن تھا، جس میں کھانے، موسیقی، کہانیوں اور مقامی ہنر کو ایک دلکش امتزاج کے ساتھ پیش کیا گیا۔
تقریب میں شامل اہم سرگرمیوں میں روایتی بنگالی کھانوں کا ذائقہ، کہانی گوئی کے دلچسپ سیشن، “اڈا کارنر”، اور بنگالی ہنر کو عصری انداز میں اجاگر کرنے والی ورکشاپس شامل تھیں۔
اس موقع پر سن رائز اسپائسیز کے بزنس ہیڈ، پیوش مشرا نے کہا کہ “سن رائز ہر تہوار، ہر موسم میں بنگالی گھروں کا اٹوٹ حصہ رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کھانوں، لوگوں اور کہانیوں کا جشن منایا ہے۔ ہوئچوئی کے ساتھ ہمارا اشتراک بنگالی ثقافت کی جڑوں سے جڑی ایسی کہانیوں کو آگے بڑھانا ہے جو دل سے جُڑی ہوں۔”