تاثیر 6 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہوڑہ :ضلع کے شیب پور میں واقع آئڈیل گرانڈ میں آئڈیل گرانڈ سوشل گروپ کی جانب سے ایک شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں آئیڈیل گرانڈ میں رہنے والے تمام لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔ اس عید ملن پارٹی میں بڑے بزرگوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔یہاں ہر سال آئیڈیل گرانڈ سوشل گروپ کی جانب سے اس طرح سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جا تا ہے۔اس موقع پر مختلف طرح کے پکوان ہوتے ہیں۔ اس سال بھی اسی طرح سے انتظام کیا گیا۔ اس بار گزشتہ سال کے مقابلے لوگوں کی تعداد زیادہ تھی۔اس پوری عید ملن پارٹی کا اہتمام کرنے والوں میں انتظامیہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر یاسین صاحب ، نائب صدر ستارے بھائی( نعمت اللہ صاحب )، سکریٹری جاوید ملک صاحب، اسسٹنٹ سکریٹری معین راہی صاحب،خازن پرویز عالم صاحب، اسسٹنٹ خازن مشرف قادری صاحب، اسسٹنٹ خازن وسیم احمدصاحب،سرگرم رکن،افسر انصاری صاحب،سوشل گروپ کے لیگل ایڈوائزر ارشاد یعقوب صاحب کے علاوہ تمام عمر کے لوگ شامل تھے۔