تاثیر 21 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 21 اپریل-متھلا کے سرحدی علاقے سے جے نگر اور پٹنہ کے درمیان جلد ہی ایک نئی ریپڈ ریل سروس شروع ہونے والی ہے۔ سمستی پور ریلوے ڈویژن کے ڈی آر ایم ونے کمار سریواستو نے یہ جانکاری دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو پنچایتی راج ڈے پر اس سروس کا اعلان کریں گے۔نمو بھارت ریپڈ ریل’ کے نام سے شروع کی جانے والی یہ سروس جے نگر سے پٹنہ کا فاصلہ صرف 5 گھنٹے 30 منٹ میں طے کرے گی۔ ٹرین صبح 5 بجے جے نگر سے روانہ ہوگی۔ یہ مدھوبنی، سکری، دربھنگہ، سمستی پور، برونی، موکاما اور بختیار پور سے ہوتے ہوئے صبح 10:30 بجے پٹنہ پہنچے گی۔ یہ سروس ہفتہ کے علاوہ ہر روز دستیاب ہوگی۔ تیز رفتار ریل کی زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ آپریٹنگ کے دوران یہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ یہ ہندوستان کی پہلی ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (RRTS) ٹرین ہے۔ اس میں معیاری اور پریمیم دونوں قسم کے کوچز ہوں گے۔ جدید سگنلنگ اور ٹریک سسٹم سے لیس یہ ٹرین مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرے گی۔ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت بننے والی نئی اسٹیشن کی عمارت کا جائزہ لیا۔ جی آر پی-آر پی ایف آفس، ویٹنگ روم، لفٹ اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اسٹیشن کی صفائی اور مسافروں کی سہولیات پر خصوصی توجہ دیں۔