یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوج کی واپسی پر حماس جنگ بندی کے لیے تیار

تاثیر 18  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ پٹی، 18 اپریل: فلسطین کی جنگجو تنظیم حماس نے غزہ میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کے باعث پھر سے جنگ بندی کی پیش کش کی ہے۔ انہوں نے یہ شرط رکھی ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے مکمل طور پر واپس ہو۔ اس کے علاوہ اگر فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جا ئے تو اس کے بدلے میں اسرائیلی قیدیوں کو بھی رہا کر دیں گے ۔ اس کے بعد جنگ بھی ختم کر دی جائے گی۔ تاہم حماس کی اس نئی تجویز پر اسرائیل کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
حماس کے سینیئر اہلکار خلیل الحیا نے جمعرات کی رات ایک ٹیلی ویژن پر کہا کہ یہ پیشکش ان کی طرف سے کی جا رہی ہے۔ اگر اس پر اتفاق ہو جاتا ہے تو غزہ میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جاری تنازع ختم ہو سکتا ہے۔ تاہم حماس نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے اس مطالبے کو قبول نہیں کرے گی کہ حماس کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے۔