تاثیر 29 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
غزہ،29اپریل:غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ بات دو مصری سیکورٹی ذرائع نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتائی۔ ذرائع کے مطابق محصور علاقے میں طویل مدتی جنگ بندی پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے، تاہم کچھ حساس نکات اب بھی باقی ہیں، جن میں حماس کے ہتھیاروں کا مسئلہ شامل ہے۔ اس سے قبل مصری ریاستی نیوز چینل ’القاہرۃ‘ نے بتایا تھا کہ مصری انٹیلی جنس کے سربراہ حسن محمود رشاد پیر کو قاہرہ میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کریں گے، جس کی قیادت اسٹریٹیجک امور کے وزیر رون دیرمر کر رہے ہیں۔چینل کے مطابق یہ ملاقات قطر اور مصر کی طرف سے جنگ بندی کی بحالی کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی دوبارہ قائم کی جا سکے۔