بہار کے 20 اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی، گرج چمک اور بجلی گرنے کی وارننگ

تاثیر 27  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،27اپریل:بہار میں گرمی اور ہیٹ وویو سے راحت کی خبر ہے۔ پٹنہ کے موسمیاتی مرکز نے 20 اضلاع میں شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے 26 اپریل کی رات سے موسم میں تبدیلی کا اشارہ دیا تھا۔ ریاست کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔آ ئی ایم ڈی کے سائنسداں اشیش کمار نے کہا کہ ویسٹرن ڈسٹربنس اور سائیکلونک طوفان کی وجہ سے بہار کے موسم میں تبدیلی ائے گی۔ ریاست میں 30 اپریل تک بارش کے سلسلے میں اورنج اور یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 27 اپریل کو مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، مدھوبنی، شیوہر، سپول، ارریہ، کشن گنج، پورنیہ، کٹیہار، مدھے پورہ، سہرسہ، سمستی پور، ویشالی، دربھنگہ، مظفر پور ، سارن ، سیوان ، گوپال گنج میں ہوا کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ اسمانی بجلی اور گرج چمک کے حوالے سے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔