تاثیر 20 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 20 اپریل:وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے طوفان، بارش اور ڑالہ باری کے پیش نظر اضلاع میں افسروں کو پوری تیزی کے ساتھ امدادی کام انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔ اتوار کو جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ حکام کو چاہیے کہ وہ علاقے کا دورہ کریں اور اس کا سروے کریں اور امدادی کاموں کی نگرانی کریں۔ آسمانی بجلی، طوفان، بارش جیسی آفات سے جانی و مالی نقصان کی صورت میں فوری طور پر متاثرہ افراد میں امدادی رقم تقسیم کی جائے۔ ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والوں کا بھی مناسب علاج کیا جائے۔
چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی کہ افسران سروے کریں اور فصل کے نقصان کا جائزہ لیں اور رپورٹ حکومت کو بھیجیں۔