تاثیر 17 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
میلان، 17 اپریل :انٹر میلان نے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ میں بائرن میونخ کو 3-4 کے مجموعی اسکور سے شکست دے کریوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
بدھ کی دیر رات سان سیرو اسٹیڈیم میں ہوئے دوسرے لیگ مرحلے کا مقابلہ 2-2 کی برابری پر ختم ہوا، لیکن پہلے مرحلے میں 1-2 سے جیت کی بدولت ا?خری چار میں داخلہ لیا۔ اب سیمی فائنل میں انٹر کا مقابلہ بارسلونا سے ہوگا۔
بارش اور تیز ہواوں کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی گول نہیں ہوا۔ تاہم دوسرے ہاف میں میچ دلچسپ ہوگیا۔ بائرن کے اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین نے 52ویں منٹ میں گول کرکے اسکور برابر کر دیا اور میچ میں نئی جان ڈال دی۔
اس کے بعد انٹر کے کپتان لوٹارو مارٹینیز نے 58ویں منٹ میں گول کر کے انٹر کو ا