جموں و کشمیر اسمبلی میں وقفت بل پر شدید ہنگامہ آرائی

تاثیر 8  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 8 اپریل : جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں منگل کو اس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی جب وقف بل پر نیشنل کانفرنس اور کشمیری اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تلخ ٹکراؤ ہوا۔ جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، نیشنل کانفرنس کے ارکان نے اپنی پیش کردہ التواء کی تحریک پر بحث کا مطالبہ کیا، جبکہ اپوزیشن جماعتیں اس بل کے خلاف قرارداد کی منظوری پر زور دیتی رہیں۔پی ڈی پی کے رکن اسمبلی واحد الرحمان پرا ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور زور دیا کہ ان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو منظور کیا جائے۔ اس دوران این سی کے رکن عبدالمجید لارمی نے انہیں آر ایس ایس کا ایجنٹ قرار دیا، جس پر دونوں جانب سے ارکان میں زبردست لفظی جھڑپ ہوئی۔
جیسے ہی واحد پرا اسپیکر کی جانب بڑھے، اسپیکر نے سیکورٹی اہلکاروں کو انہیں ایوان سے باہر نکالنے کی ہدایت دی۔ اس دوران پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے انہیں بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی انہیں باہر نکالنے سے نہ روک سکے۔