تاثیر 4 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)جن سورج پارٹی کی طرف سے گاندھی میدان پٹنہ میں 11 اپریل 2025 کو منعقد کی جانے والی بہار بدلاؤ ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں پریس کانفرنس میں سنگھواڑہ بلاک صدر، بلاک ورکنگ کمیٹی، پنچایت کوآرڈینیٹر اور سرگرم پارٹی کارکنوں نے شرکت کی اس کے علاوہ عہدیداروں نے ریلی کی کامیابی کے لیے حکمت عملی تیار کی اور تنظیم کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا سنگھواڑہ بلاک کے ترجمان منوہر جھا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریلی کی تیاریوں کی جانکاری دی انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں بلاک کے ہر پنچایت سے کم از کم 100 لوگ حصہ لیں گے۔ اس تاریخی ریلی میں لاکھوں کا ہجوم شامل ہوگا، اور ہماری کوشش ہوگی کہ سنگھواڑہ بلاک سے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے
انہوں نے کہا کہ یہ بہار بدلاؤ ریلی ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو بہار میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ یہ ریلی ان طلبہ کے لیے ہے جو تعلیم کے لیے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں، ان نوجوانوں کے لیے ہے جو روزگار کی تلاش میں بہار سے باہر جا رہے ہیں، اور ان شہریوں کے لیے جو ریاست میں صحت کی بہتر خدمات تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ یہ ریلی ان تمام مظلوموں کی آواز بلند کرے گی جو بہار میں ایک نئی تبدیلی کی امید رکھتے ہیں
پریس کانفرنس میں موجود تمام اراکین نے بہار بدلاؤ ریلی کو تاریخی بنانے کا عہد کیا پریس کانفرنس میں جن سوراج بلاک صدر منوج چودھری، بلاک ترجمان منوہر جھا، جالے اسمبلی انچارج دھیرج مشرا، بلاک خواتین صدر پنو دیوی، پنچایت کے نمائندے اور دیگر پارٹی کے کارکنان موجود تھے