بھوپال کے بی ایچ ای ایل کیمپس میں زبردست لگی آگ

تاثیر 24  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 24 اپریل:مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) کے گیٹ نمبر 9 کے قریب احاطے کے اندر فضلہ مواد میں آگ لگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اندر موجود آئل ٹینکوں میں دھماکہ ہوا ہے۔ ہزاروں درخت اور پودے آگ کی زد میں آگئے۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت اور بچاو کے کاموں میں مصروف ہیں۔ فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بی ایچ ای ایل کیمپس میں جس جگہ آگ لگی وہ گیٹ نمبر 9 سے تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر ہے۔آگ اس قدر شدید ہے کہ بی ایچ ای ایل کیمپس سے تقریباً 20 فٹ اونچی ا?گ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں اور کیمپس سے اٹھنے والا دھواں 15 کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا ہے۔ فائر انجن آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی ایک ٹیم موقع پر تعینات ہے۔