آسام کے تیز پور میں زبردست آگ لگی،  ایک شخص کی موت

تاثیر 8  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سونیت پور (آسام)، 8 اپریل: تیز پور کے برہولیا علاقے میں پیر کی رات ایک خوفناک آتشزدگی کے واقعہ میں سوتے ہوئے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ مرنے والے کی شناخت وکاس شرما کے طور پر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وکاس شرما سو رہے تھے جب گھر میں آگ لگی اور وہ آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ تاہم اس کی بہن کسی طرح اپنی جان بچانے اور باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔
اس افسوسناک واقعے سے پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔