تاثیر 6 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہریدوار، 7 اپریل:بہادر آباد کے علاقے ابراہیم پور روڈ پر واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں اتوار کی رات دیر گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس میں فیکٹری مالک سمیت دو افراد جاں بحق، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ہریدوار کے فائر سیفٹی آفیسر بیربل سنگھ نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع رات تقریباً 9 بجے ملی، جس کے بعد فائربریگیڈمحکمہ کو موقع پر بھیجا گیا۔ آگ اتنی تباہ کن تھی کہ کئی کلومیٹر دور سے آسمان پر دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ فیکٹری میں موجود کیمیکل کی وجہ سے آگ مزید تیزی سے پھیلی۔ آگ پر قابو پانے میں تقریباً 9 گھنٹے لگے۔ صبح تقریباً 6 بجے آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔