حج 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری سعودی عرب کے دورے پر

تاثیر 12  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 اپریل : مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اس وقت حج 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
ڈاکٹر کمار نے ہندوستانی عازمین کے سفر کے آسان تجربے کے لیے وہاں صاف ستھرے، تناؤ سے پاک رہائش کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر یہ معلومات شیئر کیں۔ وزارت نے لکھا، ’’2025 کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار ہندوستانی عازمین حج کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے عازمین حج کے ہموارتجربے کے لئے صاف ستھرے، دباؤ سے پاک رہائش کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔