پہلگام حملے کو لیکر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر محمد اوصاف گرفتار

تاثیر 24  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جبل پور، 24 اپریل:جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے پورا ملک صدمے میں ہے۔ لوگ جہاں ا?نجہانی کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں وہیں محمد اوصاف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اس حساس معاملے پر اشتعال انگیز تبصرہ کیا جس کے بعد لوگ غصے میں ا?گئے۔ بجرنگ دل جبل پور ڈیویڑن کے سیکورٹی سربراہ وکاس کھرے، ابھے شریواستو، سدھارتھ رائکوار نے اس پوسٹ پر اپنا اعتراض ظاہر کیا اور ہنومانتال پولیس اسٹیشن کے انچارج سے اس کا نوٹس لینے کو کہا۔ جس پر پولیس تھانہ انچارج دھیرج راج نے مذکورہ تبصرہ پر مقدمہ درج کرکے چند گھنٹوں کے اندر اندر ا?نند نگر کے رہنے والے ا?ئی ڈی ہولڈر اوصاف خان کو گرفتار کرلیا۔