تاثیر 13 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بجنور، 13 اپریل :سیوہارا تھانہ علاقہ میں ہفتہ کی دیر رات نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار دو بھائیوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔اسٹیشن ہاؤس آفیسر امت کمار نے اتوار کو بتایا کہ گووردھن پور گاؤں کا رہنے والا مہیندر (40) اپنے چھوٹے بھائی بھوپیندر (32) کے ساتھ ہفتہ کو موٹر سائیکل پر جھولی پور گاؤں گیا تھا۔