ای، موبلٹی سِنرجی 2025 میں صنعت و اکیڈمیا کے اشتراک کا نیا باب

تاثیر 11  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 11 اپریل (پریس ریلیزجے آئی ایس گروپ کے تحت قائم ایک معروف ادارہ ڈاکٹر سدھیر چندر سر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ اسپورٹس کمپلیکس نے اپنے دم دم کیمپس میں “ای، موبلٹی سِنرجی 2025” کے نام سے پہلی بار ایک وسیع پیمانے پر انڈسٹری اکیڈمیا میٹ کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ پروگرام جے آئی ایس ریسرچ اینڈ ایڈوانسمنٹ سینٹر فار الیکٹرک موبلٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، جس کا بنیادی مقصد الیکٹرک وہیکلز اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تحقیق، جدت اور مہارتوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

تقریب میں ملک بھر سے 30 سے زائد ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں معروف سائنس دان، پالیسی ساز، صنعت کے رہنما اور کارپوریٹ نمائندگان شامل تھے۔ نمایاں مہمانوں میں ڈاکٹر سریش بابو (محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومتِ ہند)، ڈاکٹر ارگھیا سردار (ہیڈ، TFAR, TIFAC)، یو ایس، انڈیا بزنس کونسل، لال بہادر شاستری انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اور جے آئی ایس گروپ کے ڈائریکٹر سردار سمر پریت سنگھ کے علاوہ سینئر نمائندے شامل تھے۔ ساتھ ہی کئی بڑی ای وی کمپنیوں نے بھی اپنی موجودگی سے اس تقریب کو چار چاند لگایا۔