تاثیر 3 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دمشق ،03اپریل:اسرائیلی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شام پر فضائی حملے کیے جن میں خاص طور پر دمشق کے شمال میں سائنسی تحقیقی مرکز کے اطراف اور حماہ شہر کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ادھر اسرائیلی فوج نے دمشق میں شامی فوجی اڈوں اور دیگر عسکری بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے “ایکس” پلیٹ فارم پر بتایا کہ فوج نے حماہ اور حمص میں فوجی اڈوں پر باقی فوجی صلاحیت کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کو درپیش کسی بھی خطرے کو ختم کرنے کے لیے کام جاری رہے گا۔