تاثیر 3 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جے پور، 3 اپریل : ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا کہنا ہے کہ وقف کے حوالے سے کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں تھی، لیکن یہ قانون اہم مسائل سے اکثریتی طبقے کی توجہ ہٹانے اور اقلیتی طبقے میں خوف پیدا کرنے اور دو طبقات کے درمیان تناؤ پیدا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔جمعرات کو گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا۔