ایم پی پی ایس سی امتحان پر پابندی لگانے کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر کمل ناتھ نے حکومت کو نشانہ بنایا

تاثیر 3  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 3 اپریل: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اسٹیٹ سروس مین امتحان 2025 پر عبوری روک لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی زمروں کے امیدواروں کی جانب سے دائر درخواست کے بعد آیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کمیشن کو 15 اپریل تک زمرہ وار کٹ آف مارکس جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ایم پی حکومت پر طلباء￿ کو ریزرویشن سے محروم کرنے کا الزام لگایا ہے۔
کمل ناتھ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے لکھا کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایم پی پی ایس سی 2025 کے مرکزی امتحان پر روک لگا دی ہے۔