این ایم سی ایچ میڈیکل ایجوکیشن ٹریننگ کا تین روزہ بنیادی کورس ہوا اختتام پذیر

تاثیر 23  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

               سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) میڈیکل سائنس کے طلباء کو بہتر تعلیم فراہم کرنے اور اساتذہ کو ہر روز ہونے والی تازہ ترین تحقیق کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھنے کے مقصد سے نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل جموہار میں تین روزہ بیسک کورس ان میڈیکل ایجوکیشن ٹریننگ کا آج اختتام ہوگیا ۔ اس ٹریننگ میں بہار اور جھارکھنڈ کے کل اٹھائیس طبی اساتذہ نے حصہ لیا ۔ مندرجہ بالا معلومات دیتے ہوئے نارائن میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہیرا لال مہتو اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پونیت کمار سنگھ نے بتایا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبہ نصاب میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ تدریسی طریقہ کار میں جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بھی آگئی ہے، جس کا علم میڈیکل سائنس کے اساتذہ کے لئے بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے لکشمی چندرونشی میڈیکل کالج کے تین اساتذہ اور نارائن میڈیکل کالج کے پچیس اساتذہ کی تربیت گزشتہ تین دنوں سے جاری تھی اور آج یہ اختتام پذیر ہوئی ۔ نارائن میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہیرا لال مہتو، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پونیت کمار سنگھ، ڈاکٹر اشوک کمار دیو، ڈاکٹر جتیندر کمار، ڈاکٹر رنجن کمار، ڈاکٹر نپیندر آنند، ڈاکٹر وویک سنہا، ڈاکٹر راہل چندر اساتذہ کی تربیت کے لئے موجود تھے، ریسورس فیکلٹی کے طور پر امریش کمار، ڈاکٹر راکیش کمار، ڈاکٹر منی کانت کمار، ڈاکٹر سی کے دیواکر نے اپنا اہم کردار کامیابی کے ساتھ نبھایا ۔ آج تربیت کے آخری دن نیشنل میڈیکل کونسل کی طرف سے نامزد کردہ میڈنیرائی میڈیکل کالج پالاموں کے بایو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر ڈی روی شنکر کام کی نگرانی کے لئے موجود تھے ۔ نارائن میڈیکل کالج میں پروگرام کو کامیاب بنانے میں یونیورسٹی کے رجسٹرار اجئے کمار سنگھ، میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج منیش کمار سنگھ، پرنسپل آفس کے امیت کمار سنگھ، پروین کمار سنگھ، راجیش کمار، پشکل رنجن، رویندر کمار، پردیپ کمار وغیرہ کا رول خاصہ تھا ۔