فیس میں اضافے کے خلاف والدین نے ڈی پی ایس دوارکا کے باہر احتجاج کیا

تاثیر 9  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 9 اپریل: فیس میں اضافے کے خلاف والدین نے بدھ کو دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) دوارکا کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسکول فیس ادا نہ کرنے پر طلباء کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کررہے ہیں۔ ایک والدین، سوربھ نے بتایا کہ ان کا بچہ گیارہویں جماعت میں پڑھتا ہے۔ اسے لائبریری میں بٹھایا جاتا ہے۔ پچھلے 21 دنوں سے بہت سے طلباء کو اسکول پہنچنے پر لائبریری میں بٹھایا جا رہا ہے۔ انہیں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے فیس ادا نہیں کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر تعلیم آشیش سود نے 7 اپریل کو ایک پریس کانفرنس میں پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے لگاتار کئی سالوں میں فیسوں میں اضافے کا ڈیٹا پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت ان سب کا آڈٹ کرانے جارہی ہے۔