پارٹی پرچم کشائی،شیاما پرساد مکھرجی،پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کر بھاجپا نے منایا 46 واں یوم تاسیس

تاثیر 6  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

              سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ثقافتی قوم پرستی سے متاثر،ہندوستان کے اعلیٰ شان حصول کے لئے پرعزم،حب الوطن باباؤں اور آبائی قائدین کے نظریات، پالیسیوں اور اصولوں سے متاثر جن سنگھ عرصہ سے مضبوط نظریہ کے ساتھ پرعزم ہے،بھاجپا ضلع صدر سنتوش پٹیل اور پارٹی کے تمام عہدیداروں و اراکین کی موجودگی میں سہسرام ​​کمہؤ گیٹ پر واقع بھاجپا دفتر میں آج مورخہ 6 اپریل کو پارٹی پرچم  کشائی و ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کی تصویروں پر گلپوشی اور انہیں خراج عقیدت پیش کر بھاجپا کا 46 واں یوم تاسیس منایا گیا ۔ پارٹی کے یوم تاسیس موقع پر پارٹی عہدیداروں، منڈل صدور، بوتھ صدور و ضلع کے تمام منڈلوں کے عہدیداروں نے اپنی رہائش گاہ پر بھی پارٹی پرچم پھہرایا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر #bjp4vikisitBharat ہیش ٹیگ شیئر کیا ۔ اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری پیارے لال اوجھا، وویک سنگھ، وجئے سنگھ، منگلانند پاٹھک، گپتیشور گپتا، ستیندر سنگھ، ڈاکٹر ونود سنگھ اجین، آنند پانڈے، کنہیا سنگھ، بھولا گپتا، ونود پاسوان وغیرہ موجود تھے ۔