تاثیر 26 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بنکاک، 26 اپریل:تھائی لینڈ پولیس کا ایک چھوٹا طیارہ (ڈی ایچ سی-6-400 ٹوین اوٹر) جمعے کی صبح خلیج تھائی لینڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ تھائی لینڈ کے 191 ایمرجنسی سینٹر نے صبح 8.15 بجے حادثے کی اطلاع دی۔ مرکز کے مطابق، طیارہ بے بی گرینڈ ہوا ہین ہوٹل سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر گر کر خلیج تھائی لینڈ میں جا گرا۔بنکاک پوسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، بیبی گرینڈ ہوا ہین ہوٹل فیچابوری کے ساحل کے کنارے چاام ضلع میں واقع ہے۔ طیارے میں تین پولیس پائلٹ، دو مکینک اور ایک انجینئر سوار تھے۔ تھائی پولیس کے ترجمان پولس لیفٹیننٹ جنرل آرچائیون کرتھونگ نے بتایا کہ طیارہ پیراشوٹ کی تربیتی مشق کی تیاری کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔