جلیانوالہ باغ قتل عام کی برسی پر صدر، نائب صدر، وزیر اعظم نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر 13  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 اپریل : صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم نے جلیانوالہ باغ کی برسی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 13 اپریل 1919 کو امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں ہونے والے قتل عام نے ملک کی جدوجہد آزادی کا رخ بدل دیا۔جلیانوالہ باغ میں مادر ہند کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام مجاہدآزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کی قربانیوں نے ہماری جدوجہد آزادی کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ شکر گزار ہندوستان ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا۔ انہیں یقین ہے کہ ان لازوال شہیدوں سے تحریک لے کر تمام ہم وطن ہندوستان کی ترقی میں اپنے جسم، دماغ اور جان سے اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ 13 اپریل 1919 کو جلیانوالہ باغ کے قتل عام میں شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے میں قوم کے ساتھ ہیں۔ جبر کے خلاف ان کی بے مثال قربانی ہماری جدوجہد آزادی کی تاریخ میں ثبت ہے۔ ہندوستان ہمیشہ ان کی بہادری کا مقروض رہے گا۔