راجستھان میں سڑک حادثے میں لکھنؤ کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت

تاثیر 13  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 13 اپریل:۔ راجستھان کے شہر جے پور میں ایک سڑک حادثے میں اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے رہنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ سب کھاٹو شیام کے درشن کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس ہلاک شدگان کی شناخت میں مصروف ہے۔یہ حادثہ جے پور کے جموا رام گڑھ میں منوہر پور-دوسا ہائی وے پر اتوار کی صبح آٹھ بجے پیش آیا۔ نیکا والا ٹول کے قریب سامنے سے آنے والے ٹریلر نے کار کو زوردار ٹکر مار دی۔ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس نے کار کو تحویل میں لے لیا اور شناخت کیا کہ حادثے میں ملوث خاندان لکھنؤ کا رہنے والا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، دو مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔