تاثیر 19 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 19 اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی 21 اپریل کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں 17ویں عوامی خدمت دن کے موقع پر سرکاری ملازمین سے خطاب کریں گے۔ وہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیراعظم کے ایوارڈز بھی پیش کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو شہریوں کے مقصد کے لیے وقف ہونے، عوامی خدمت کے لیے پرعزم رہنے اور اپنے کام میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی ہے۔