تاثیر 12 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیکر، 12 اپریل:آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی میچ سے قبل بابا کھاٹو شیام کے دربار پہنچے۔ یہاں انہوں نے بابا شیام کی پوجا کی اور فتح کی دعا کی۔ راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان آئی پی ایل کا میچ 13 اپریل کو جے پور کے ایس ایم ایس اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ قبل ازیں رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی یش دیال، سویاش شرما، ابھینندن سنگھ، موہت راٹھی اور سواستیک چکارا نے بابا شیام کی زیارت کی۔ تمام کھلاڑیوں نے بابا شیام کا درشن کیا اور اور ٹیم کی جیت کے لیے دعائیں کیں۔ مندر کمیٹی کے جنرل سکریٹری مانویندر سنگھ چوہان نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔