تاثیر 12 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 12 نومبر:بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے وقف ترمیمی قانون پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر اپوزیشن کی خاموشی پر اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر سخت حملہ کیا ہے۔
مایاوتی نے ایکس پر لکھا ہے کہ وقف ترمیمی بل پر لوک سبھا میں طویل بحث ہوئی۔ کیا قائد حزب اختلاف کا اس پر کچھ نہ کہنا، یعنی اپوزیشن کے اس الزام کے باوجود خاموش رہنا درست ہے کہ یہ سی اے اے کی طرح آئین کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے؟ یہ فطری بات ہے کہ مسلم طبقہ میں غصہ اور ان کے انڈیا اتحاد میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ بہوجنوں کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیم وغیرہ میں ریزرویشن کے حق کو بے اثر کر کے محروم رکھنے کے معاملے میں کانگریس، بی جے پی وغیرہ جیسی پارٹیاں بھی برابر کی قصوروار ہیں، مذہبی اقلیتوں کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ ان کے دھوکے سے بچیں۔