راجستھان میں شدید گرمی، باڑمیر میں گرمی کے لہر کا ریڈ الرٹ جاری

تاثیر 8  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جے پور، 8 اپریل : راجستھان میں گرمی نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ اب دنوں کے ساتھ ساتھ راتیں بھی گرم ہونے لگی ہیں۔ ریاست کے کچھ شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ضلع باڑمیر کے لیے ہیٹ ویو کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جب کہ 6 اضلاع میں اورنج الرٹ اور 12 اضلاع میں یلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیر کی رات پھلودی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ جودھ پور اور ادے پور میں رات کا درجہ حرارت 26 ڈگری سے نیچے نہیں گیا۔ جیسلمیر اور باڑمیر میں مسلسل دوسرے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس رہا۔