روبی جنرل اسپتال کی 30 ویں سالگرہ

تاثیر 24  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 24/ اپریل (محمد عمران) روبی جنرل اسپتال 25 اپریل 2025 کو اپنی 30 ویں سالگرہ منانے جا رہا ہے۔ 1995 میں قائم ہونے والا یہ مشرقی بھارت کا پہلا NRI اسپتال ہے۔ اسپتال کے بانی ڈاکٹر کمال کے دتہ نے اعلان کیا ہے کہ 2025 تک یہ ایک 500 بستروں پر مشتمل ملٹی اسپیشلٹی اسپتال اور کینسر سینٹر بن جائے گا۔
روبی کینسر سینٹر میں جدید ترین ویریئن ٹرو بیم ریڈیو تھراپی مشین نصب کی گئی ہے، جب کہ جون 2025 سے اسپتال کولکتہ میں پہلا ڈیجیٹل اسکین لانچ کرے گا، جو اسکین کے وقت کو کم اور علاج کے معیار کو بہتر بنائے گا۔
روبی اسپتال کو نیوز ویک میگزین USA کی جانب سے 2021 سے 2025 تک مسلسل پانچ سال بھارت کے ٹاپ 50 اسپتالوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اسپتال اب ایک مفت “مینٹل ویلنیس کلینک” بھی شروع کر رہا ہے، جس کی سہولت روبی چوبیس گھنٹے موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔
سالگرہ کے موقع پر، ادیپیٹھ آشرم کے 850 یتیم بچوں کو مفت طبی دیکھ بھال اور علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔