تاثیر 30 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ،30 اپریل:بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار سنجے دت کو حال ہی میں اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ‘دی بھوتنی’ کی تشہیر کے سلسلے میں ممبئی میں دیکھا گیا، جہاں انہوں نے پلک تیواری اور مونی رائے کے ساتھ فلم ‘ آئے رے بابا’ کا نیا گانا لانچ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت نے فلم انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی منفیت اور تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا۔