او ایم گروپ کے زیر اہتمام “شیش محل” نے اپنا 20 واں یومِ تاسیس شان و شوکت سے منای

تاثیر 8  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 08/ اپریل (تاثیر بیورو) ہندوستان کے قدیم شہر کلکتہ کے ساتھ ساتھ ہوڑہ شہر نے بھی ترقی کی منازل طے کی ہیں، اگرچہ اب بھی ہوڑہ ہوٹل و بار کے اعتبار سے کلکتہ سے پیچھے ہے۔ تاہم، گزشتہ تیس برسوں میں نہ صرف ہوڑہ شہر بلکہ پورے ہوڑہ ضلع میں ترقی کی کئی جھلکیاں نظر آتی ہیں۔ انہی جھلکیوں میں سے ایک “شیش محل بار اینڈ ہوٹل” ہے، جو گزشتہ 20 برسوں سے موریگرام کے عالم پور کراسنگ پر شراب کے شوقین افراد کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
“شیش محل” کے بانی اوم پرکاش ساؤ ایک مہذب اور تقریباً پچاس سالہ کاروباری شخصیت ہیں۔ بار نے منگل کے روز اپنا بیسواں یومِ تاسیس نہایت فخر کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر صارفین، دوست احباب، مختلف کمپنیوں کے سیلز ڈیپارٹمنٹ کے افراد اور خیر خواہوں کو مدعو کیا گیا۔ پروگرام میں گلوکاروں کا لائیو شو بھی شامل تھا۔
بار کے تمام ملازمین، فنکاروں اور کاروباری شراکت داروں کو روایتی چادر اور یادگاری تحائف پیش کرکے عزت افزائی کی گئی۔ اس تقریب کا سب سے یادگار لمحہ وہ تھا جب اووم پرکاش ساو نے دو پرانے ملازمین، نہار رنجن کولے اور ببلو ہاجرا، جو بالترتیب 40 اور 25 سال سے ادارے سے وابستہ تھے، کو ایک لاکھ ایک ہزار روپے نقد انعام دے کر اعزاز سے نوازا۔ اعزاز پانے والوں میں دیو جیوٹی دوری، دیپو سینئر، دنیش پوڈیل، رندیپ، دیپو ماجی، ارنب یادو، دیبشیش باگ، صحافی سنتوش تیواری، فوٹوگرافر راجن اور دیگر کئی معززین شامل تھے۔