شیوراج سنگھ چوہان نیپال کے دو روزہ دورے پر

تاثیر 6  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کھٹمنڈو، 07 اپریل :حکومت ہند کے وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان منگل سے نیپال کے دو روزہ دورے پر کھٹمنڈو جا رہے ہیں۔ وہ کل سے شروع ہونے والے بمسٹیکممالک کے وزرائے زراعت کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیپال آرہے ہیں۔
بمسٹیک سیکرٹریٹ کے مطابق ہندوستان سمیت تمام رکن ممالک کے وزرائے زراعت کھٹمنڈو پہنچ رہے ہیں۔ بھوٹان کے وزیر زراعت پیر کو پہلے ہی پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر ممالک کے وزراء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بمسٹیککے سکریٹری جنرل اندرامنی پانڈے نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے منگل کی شام نیپال ایئر لائن کے طیارے سے کھٹمنڈو پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نیپال کے وزیر زراعت کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کے لیے ہوائی اڈے سے سیدھے جائیں گے۔