تاثیر 6 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 07 اپریل: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتھل پتھل کے ساتھ کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں بھی زبردست گراوٹ آئی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔ بٹ کوائن، جو جنوری میں 1,09,000 ڈالر کی سطح کو عبور کر گیا تھا، آج کی ٹریڈنگ میں 76,753 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔