بھارت مالا ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی نے اونٹوں کے قافلے کو ٹکر ماری، نو اونٹ ہلاک

تاثیر 18  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جودھ پور، 18 اپریل : پھلودی کے علاقے میں جمعرات کی رات دیر گئے ایک المناک سڑک حادثے میں نو اونٹوں کی موت ہو گئی جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ بھارت مالا ہائی وے (گجرات-پنجاب روڈ) پر بھوجاسر علاقے میں لکشمن نگر میں ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی اونٹوں کے قافلے کو ٹکر مارتی ہوئی نکل گئی۔
بھوجاسر تھانے کے انچارج اشوک کمار وشنوئی نے بتایا کہ دیر رات سڑک پار کرنے والے اونٹوں کے جھنڈ سے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ جمعہ کی صبح مقامی لوگوں نے سڑک پر اونٹوں کی لاشیں بکھری ہوئی دیکھ کر پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دی۔ اس واقعہ سے مشتعل دیہی باشندوں نے ہائی وے کو جام کر کے احتجاج کیا اور انتظامیہ سے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا۔