سنی دیول کی جاٹ تنازع میں پھنسی

تاثیر 16  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 16 اپریل :سنی دیول ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ جاٹ’ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ فلم کو شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ اس کا براہ راست اثر فلم کی باکس آفس کمائی پر بھی نظر آرہا ہے۔ تاہم اب فلم ‘ جاٹ’ میں چرچ سے متعلق ایک سین کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کچھ گروپوں نے کہا ہے کہ اس منظر سے مسیحی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور وہ اسے توہین آمیز قرار دے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلمساز اس تنازع پر کیا ردعمل دیتے ہیں۔
فلم ‘جاٹ’ کا ایک سین جو چرچ کے اندر شوٹ کیا گیا تھا تنازعہ کا باعث بن گیا ہے۔ اس سین میں ولن کا کردار ادا کرنے والے رندیپ ہڈا چرچ کے اسٹیج کے قریب تشدد کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مسیحی برادری نے چرچ کے اندر خونریزی اور غنڈہ گردی کی تصویر کشی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منظر ان کے مذہبی عقائد اور چرچ جیسے مقدس مقام کی توہین کرتا ہے۔ کمیونٹی کا الزام ہے کہ عیسائی برادری کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں۔